پاکستان

چیف جسٹس عمران خان پر شدید برھم

اسلام آباد: چیف جسٹس میں ثاقب نثار نے بنی گالہ غیرقانونی تجاوزات کیس پر سماعت کرتے ہوئے سخت ریمارکس لیے اور عمران خان کی کلاس لے لی-

سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کو سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس مل چکا ہے اور 15 دن کے اندر ہم اپنا جواب جمع کروا دیں گے۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیا جواب جمع کروائیں گے وہ ہی مبہم سا نقشہ جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ملکیت تو بالکل ٹھیک ہے لیکن کسی ادارے سے آپ کا نقشہ منظور نہیں ہوا، عمران خان نے تعمیرات کسی منظوری کے بغیر کی ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سی ڈی اے اس حوالے سے کوئی ڈیپارٹمنٹ بنائے جو اس جیسے نقشوں کی منظوری دے۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close