پاکستان

ایسے دس بالی ووڈ اداکار جن کو اگر آن لائن سرچ کیا تو ڈیوائس ہیک

ممبئی: بالی ووڈ کی دس ایسے حسین اور نامور اداکار جن کو اگر آن لائن سرچ کیا تو آپ کی ڈیوائس ہیک یا پھر خطرناک وائرس بھی آسکتا ہے-

گلوبل کمپیوٹر سیکیورٹی سوفٹ ویئر کمپنی نے ایک بڑا انکشاف کر کے بالی ووڈ انڈسٹری میں ہل چل مچادی کہ اگر ان اداکاروں کو یا ان کی فلموں کو گوگل پر سرچ کیاجائے توآپ کے کمپیوٹر میں خطرناک وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے۔

12 ویں ایڈیشن آف میک آفی کی جانب سے حال ہی میں 10 بھارتی اداکاروں کی فہرست جاری ہوئی ہے جنہیں گوگل پر سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں-

ان اداکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز شامل ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر پریتی زنٹا اور تیسرے نمبر پر اداکارہ تبو شامل ہیں۔

اس فہرست میں اداکارہ کیرتی سونن چوتھے، اکشے کمار پانچویں، دپیکا پڈوکون چھٹے اور اپنی ٹوئٹس سے آگ برسانے والے اداکار رشی کپور ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ پریانکاچوپڑا، پرینیتی چوپڑا اورگووندا کوبھی  آن لائن سرچ کرنا اور ان تمام اداکاروں کی فلمیں آن لائن یا غیر مصدقہ ویب سائیٹ سے  ڈاؤن لوڈ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close