پاکستان

بھارت کشمیر میں خطرناک ترین کیمیائی ہتھیار استمعال کررہا ہے حیران کن انکشاف

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے 18 کشمیریوں کو شہید کردیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کررہا ہے، قابض افواج نے بانڈی پورہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

انہوں نے پاکستانی اور بھارتی وزیر خارجہ کی خفیہ ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ابھی بھی پُرامن ہمسائیگی کا خواہش مند ہے، بھارتی وزیرخارجہ سےطے شدہ ملاقات کی منسوخی پر افسوس ہے، سشماء سوراج ملاقات پر راضی ہوئی تھیں۔

کلبھوشن کیس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس کی فروری سے سماعت شروع ہو رہی ہے اور عالمی عدالت انصاف میں یہ سماعت مسلسل چلے گی، کیس کی مکمل تیاری ہے اور اسے عالمی عدالت میں بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکا سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکا میں مختلف ممالک کے سفراء سے ملاقاتیں کیں، وزیر خارجہ شاہ محمود عالمی بینک کےسربراہ سے بھی ملے، انہوں نے سندھ طاس معاہدے اور متنازع کشن گنگا ڈیم پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک بھارت مذاکرات پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پرُامن ہمسائیگی کے قائداعظم کے نظریے پر یقین رکھتا ہے، بھارت سے مذاکرات نہ ہوئے تو کرتارپور سمیت کسی معاملے پر بات نہیں بڑھ سکتی، مذاکرات کیلئے بھارت کو منا نہیں رہے بلکہ پہلا خط ان کی طرف سے آیا تھا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close