پاکستان

نیب نے نواز شریف کے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: نیب نے اپنی ہٹ دھرمی قائم کرتے ہوئے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ تو آپ سب کو معلوم ہوگا کہ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کے فیصلے کو کالٰعدم قرار دے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ضمانت پر رہا کردیا تھا-

اس حوالے سے نیب نے کوششیں شروع کردی ہیں کہ جلد از جلد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفرر کو جیل منتقل کیا جائے، نیب نے تفصیلی فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

نیب نے اپنی قانونی ٹیم کو سختی سے ہدایاث جاری کی ہیں کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم کو مدنظر رکھ کر اپیل دائر کی جائے اور اپنے موقف کو درست ثابت کرنے کے لیے بھر پور طریقے سے کیس لڑا جائے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close