شوبز

اداکارہ کاجول نے فلم انڈسٹرس کی خطرناک حقیقت بیان کردی

ممبئی: بالی وود کی مشہود اداکارہ کاجول نے تنوشری دتہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔

ایک مشہور بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کاجل نے بالی ووڈ کی حقیقتیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ تنوشری دتہ نے جو کہا وہ واقعی حقیقت ہے لیکن ہراسانی جیسا قبیح فعل صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر جگہ ہے۔ صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اداکارہ کاجول نے کہا بالی ووڈ میں میرا کیریئر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرناپڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کے خلاف ضرور آواز اٹھاتی۔

کاجول نے ’’می ٹومہم‘‘ کے بارے میں کہا کہ اس مہم کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close