انٹر نیشنل

عالمی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا امریکا کی چیخیں نکل گئی

ہیگ: عالمی عدالتِ انصاف نے بڑا فیصلہ سنا دیا ایران پرعائد امریکی پابندیوں میں سے کچھ پابندیوں کو ہٹانے کا عبوری حکم دے دیا –

عالمی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے آج ایک بڑے کیس کا فیصلہ سنا دیا اور حکم جاری کیا کہ اقوام متحدہ ایران پر عائد ایسی پابندیوں کو ہٹانے کے لیے اقدامات کرے جن کا تعلق بنیادی انسانی حقوق سے ہے اور بالخصوص اجناس کی فراہمی اور سفری پابندیوں کو نرم کرنے کے لیے امریکا کو مجبور کیا جائے۔

ایرانی حکومت نے عدالت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ران پر عائد تمام پابندیوں کو ہٹایا جانا چاہیے تھا، اقوام متحدہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کرائے، امریکا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اس بارے میں ایک افسوس ناک خبر بھی سامنے آئی ہے جس میں ماہرین نے تجزیہ دیتے ہوے کہا کہ ہ فیصلے پر عمل در آمد کرانے کے لیے عالمی عدالت کے پاس اختیارات نہیں اور نہ ہی وہ امریکا کو فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مجبور کر سکتی ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close