پاکستان

ن لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑا سمجھوتہ ہوگیا

اسلام آباد:اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ سنا دیا دونوں جماتیں ضمنی انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار میدان میں لائیں گی-

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے باٰعث تحریک انصاف کی نیندیں اڑ چکی ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات کی-

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک پاکستان کی حکومت خود بتارہی ہے کہ وہ کسی کے سہارے حکومت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، ہم مل کر انتخابی عمل میں ایک دوسرے کا ساتھ بھی دیں گے۔

سینیئر رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان قائرہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کرے گی،کراچی، رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ سپورٹ کرے گی، این اے 103 پر مشترکہ امیدوار سے متعلق مشاورت نہ ہو سکی، پنجاب میں پیپلزپارٹی ن لیگ کو سپورٹ کرے گی اور مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے مشترکہ امیدوار لائیں گے، ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدواروں کی حمایت کریں گے، ضمنی انتخابات سے متعلق دوسری جماعتوں سے بھی بات کررہے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close