انٹر نیشنل

امریکا نے سعودی عرب کے متعلق بڑا بیان دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہ سلمان امریکا کی حمایت کے بغیر 2 ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے-

ذرائع کے مطابق یہ بیان ڈونلنڈ ٹرمپ نے ریاست میسی سپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کر رہے ہیں اور سعودی فوج کے لیے اسے ہمیں ادائیگی کرنی ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے باتوں ہی باتوں میں یہ بات ظاہر کردی کے سعودی عرب امریکا کے بغیر کچھ نہیں اور شاہ سلمان امریکا کے ماتحت ہیں-

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں میں تیل کی فراہمی، منڈیوں میں استحکام کے لیے تیل کی فراہمی کی کوششوں اور عالمی اقتصادی ترقی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close