کھیل

آسٹریلین ٹیم کا پاکستانی ٹیم کے خلاف توہین آمیز پیغام سامنے آگیا

دبئی: کینگروز نے پاکستانی ٹیم کو ڈرپوکک قرار دے دیا اور خوب آرڑے ہاتھوں لیا-

یہ تو آپ سب کو معلوم ہوگا کہ پاکستانی اے ٹیم نے پلیئنگ الیون میں کوئی فرنٹ لائن سپنرشامل نہیں کیا جس کا کینگروز نے خوب فائدہ اٹھایا اور پا کستانی ٹیم کو ناکوں چنے چبوادے-

جوش ہیزل ووڈ نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے خلاف ایک بھی اسپیشلسٹ اسپنر نہ کھلاکر پاکستان نے ایک شرمیلی یا ڈرپوک سائیڈ کا ثبوت دیا ہے، انھوں نے اپنے فرنٹ لائن سلو بولرز ہم سے چھپاکر رکھے، اگر ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو اپنے بہترین اسپنرز استعمال کرکے ہمیں 2 مرتبہ آئوٹ کرنے کی کوشش کرتا تاکہ ہمارے بیٹسمینوں کے ذہنوں میں اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے شکوک پیدا ہوتے۔

آسٹریلوی نائب کپتان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میزبان نے اپنے اسپن آپشن ظاہر نہ کرکے خوفزدہ ہونے کا ثبوت دیا ہے، مگر ہمیں بھی اسکی پرواہ نہیں کیونکہ ہم نیٹس میں بہت سے اسپنرز کا سامنا کرچکے ہیں، ہم نے بھارت سے اسپنرز بلوائے، وہ تینوں ہمیں سلو کنڈیشنز کیلیے تیار ہونے میں بھرپور مدد فراہم کررہے ہیں۔

ہیزل ووڈ نے مزید کہاکہ اگرچہ ہمارے بیٹسمینوں نے اس مقابلے میں زیادہ تر پیسرز کا سامنا کیا مگر وکٹ پر انھیں وقت گزارنے کا خاطر خواہ موقع میسر آیا، بڑا اسکور کرنے سے انکے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا جو سیریز میں کام آئیگا۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close