پاکستان

ایون فیلڈ ریفرنس سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ، حیران کن انکشاف

اسلام آباد: آخر وہ فیصلہ آہی گیا جس کا سب کو انتظارتھا ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

یہ تو آپ سب کو یاد ہوگا کہ عدالت نے نیب کا یک طرفہ فیصلہ معطل کرتے ہوئے 19 ستمبر کو نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کرنت کا حکم دیا تھا اور آج اس کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی سامنے آگیا جو 41 صفحات پر مشتمل ہے اور فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ درخواست ضمانت پر دیا گیا فیصلہ سزا کے خلاف اپیلوں کا کیس متاثر نہیں کرے گا۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب نے ضمانت کی درخواستوں پر بحث کے لیے زیادہ سہارا پاناما فیصلے کا لیا، احتساب عدالت نے اپارٹمنٹس خریداری میں مریم نواز کی نوازشریف کو معاونت کا حوالہ نہیں دیا، احتساب عدالت کے فیصلے میں مریم نواز کی معاونت کے شواہد کا ذکر بھی نہیں۔

فیصلے میں لکھا گیا ہےکہ بادی النظر میں ملزمان کودی گئی سزائیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتیں۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق ٹرائل کورٹ نے نائن اے فور میں ملزمان کو بری کیا اور ملزمان پر نائن اے فور کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی، استغاثہ نے نائن اے فور کی بریت کو چیلنج نہیں کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالتی فائنڈنگز حتمی نہیں، ہماری رائے یا آبزرویشنز اپیلوں کو متاثر نہیں کرےگی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close