پاکستان

حمزہ شہباز کی حکومت پر برس پڑے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے حکومت کی کلاس لے لی-

حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘مسلم لیگ (ن) صوبے میں حکومت کا نہیں سوچ رہی، یہ باتیں چھوڑیں، اپوزیشن کا مزہ لینے دیں’۔

حمزہ شہباز نے حکومت کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ ‘دو دن پہلے جس کام سے یہ انکار کرتے ہیں، دو دن بعد ہی وہ کام کرلیتے ہیں۔ تین سو ڈیم بنانے والا ان کا وعدہ مٹی میں مل گیا۔ ملتان، پنڈی میں مٹیرو بن گئی، لیکن پشاور میں آج بھی دھول اڑ رہی ہے۔پہلےکہتے ہیں کہ گیس اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے،مگر بڑھا دیں’۔

انہوں نے سوال کیا، ‘بھینسوں کی کامیاب نیلامی کے سوا اس حکومت نے کیا کام کیا ہے؟’

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ لوگ سر سے پاؤں تک جھوٹ ہیں، باتوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا’۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، ‘ابھی تو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، ابھی گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی ہے’۔

انہوں نے کہا، ‘بغیر ٹکٹ عوام کو تماشہ دیکھنےکو مل رہا ہے، میں محظوظ ہو رہا ہوں’۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close