پاکستان

ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کیس حیران کن انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے کے متعلق بنائے گئی رپورٹ سامنے آگئی اور اس میں یہ حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ اثر و رسوخ کی بنیاد پر کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے سینئر افسر خالق داد لک نے انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کردی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ ْ ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ اثر و رسوخ کی بنیاد پر ہی کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں احسن جمیل گجر کا رویہ تضحیک آمیز تھا جب کہ آئی جی کلیم امام کا کردار ربر اسٹیمپ کا تھا۔

اس پر چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے قریبی دوست احسن جمیل گجر سے متعلق کہا ‘کیوں نہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے’۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ‘آج احسن جمیل گجر معافی مانگ رہا ہے پہلے اس کی ٹون ہی اور تھی’۔

کوائری رپورٹ کی کاپی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق آئی جی پنجاب کلیم امام کو دی جائے جب کہ عدالت نے وزیراعلیٰ سے تین روز میں معاملے پر جواب بھی مانگ لیا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close