پاکستان

رانا مشہود کے بیان کے بعد پاک آرمی کا بڑا ردعمل

ن لیگی رہنما رانا مشہود کے بیان کے بعد پاک آرمی کا بیان بھی سامنے آگیا جس میں  ان کے بیان کو بے بنیاد اور افسوسناک قرار دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے’۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

یہ تو آپ سب کو معلوم ہوگا کی کچھ دیر پہلے رانا مشہود نے ایک بیان دیا تھا جس میں انھوں نے کہا کہ ن لیگ سے اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے معاملات بہت حد تک ٹھیک ہوچکے ہیں، اداروں کے تِھنک ٹینک کو احساس ہوتا جارہا ہے کہ شہباز شریف وزیر اعظم کیلئے بہتر چوائس تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اگر وزیراعظم ہوتے تو ملک کو یہ حالات دیکھنے نہیں پڑتے، شہباز شریف ہمیشہ سے اسٹیبلشمنٹ کےلیے قابل قبول رہے ہیں، الیکشن میں جیتنے والی پارٹی کو گھوڑا سمجھا گیا تھا وہ خچر نکلے، آئندہ 2 ڈھائی ماہ اہم ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت بہت معمولی ہے، وہاں حالات بدل سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close