دلچسپ و عجیب

چاکلیٹ سے بنا گھر جہاں آپ رہ بھی سکتے ہیں حیران کن خبر

پیرس: دنیا میں اب تک کی حیران کن خبر سامنے آئے ہے جس کے مطابق ایک چاکلیٹ کا گھر تیار کیا گیا ہے جس میں آپ رہائش بھی اختیار کر سکتے ہیں-

اب تک ایسا آپ نے کارٹونز بچوں کی کہانیوں (فیری ٹیلز) فلموں بالخصوص ’ہینسل اینڈ گریٹل‘ میں ایسا دیکھا ہوگا جو مکمل ظور پر کھانے پینے کی اشیا سے بنا ہو اور یہ بچوں کا ڈریم ہائوس بھی ہوتا ہے لیکن یہ خواب حقیقت کا روپ اختیار کر چکا ہے-

اس گھر میں ماجود تمام اشیا چاکلیٹ سے بنی ہیں جیسا کہ دیواریں، چھت، آتش داں، گھڑیال، کتابیں اور یہاں تک کہ فانوس بھی چاکلیٹ سے ڈھالے گئے ہیں- یہ چاکلیٹ ہائوس پیرس کے جنوب مغربی نواح میں قائم ہے-

اور اس گھر کا سٹیج فرانس کے مشہور چاکلیٹ ڈیزائنر جین لوک ڈیکلوزو نے بنایا ہے۔

اور سب سے حیران کن بات یہ کہ اس گھر میں ماجود بطخوں کا تالاب اور بستر بھی چاکلیٹ سے بنایا گیا ہے-

جین لوک نے عمر بھر چاکلیٹ سے اشیا بنانے میں دلچسپی رکھی ہے اور یہ ان کی ذندگی کا ایک شہکار ہے، لیکن اب سوال ہے کہ کیا اس گھر میں رہا جاسکتا ہے؟ تو اس کا جواب اثبات میں ہے۔ ہوٹلوں کی بکنگ کی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جو لوگ یہاں رات گزارنا چاہتے ہیں وہ 5 اور 6 اکتوبر کو یہاں ٹھہر سکتے ہیں۔

 

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close