صحت

قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں بڑا انکشاف

لندن: یہ تو آپ سب کو معلوم ہی ہوگا کہ پاکستان میں بجوں کو ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے لیکن یورپ ممالک میں اس چیز کا رجحان بہت کم ہے-

یہ تو آپ سب کومعلوم ہوگا کہ جن بچوں کی پیدائش قبل ازوقت ہو جاتی ہے یعنی ساتویں یا آٹھویں مہینے میں ہو جاتی ہے وہ جسمانی اور دماغی طور پر کمزور ہوتے ہیں مگر اب ایک بڑی تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کی ماں کا دودھ پینے سے قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچوں کی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے-

اس ضمن میں یونیورسٹی آف ایڈنبرا نے 47 ایسے بچوں کے دماغی اسکین لیے جو اوسطاً 33 ہفتوں میں پیدا ہوئے تھے۔اور اس سے جیران کن نتائج سامنے آئے-

اس تحقیق کے مطابق وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کو جب ماؤں نے دودھ پلایا تو ان کا دماغ دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے نموپذیر ہوا جس سے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی دماغی کمزوری کا بڑی حد تک ازالہ ہوا۔ جب تین ہفتوں کے بعد ان بچوں کے ایم آر آئی اور دیگر اسکین لیے گئے تو معلوم ہوا کہ ماں کا دودھ ان کی نشوونما کےلیے مفید ثابت ہوا اور اس کے زبردست اثرات مرتب ہوئے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close