پاکستان

نانا پاٹیکر اورتنوشری دتہ کیس میں ایک بڑا موڑ آگیا

لفظوں کی جنگ اب ختم اب ہوگی قانونی جنگ نانا پاٹیکر نے تنو شری دتہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے نانا پاٹیکر کیس کا ڈراپ سین ہونے کو ہے نانا پاٹیکر کے وکیل رجیندرا شرودکر کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ تنوشری دتہ کے لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جنہیں وہ مسترد کرتے ہیں۔

نانا پاٹیکر نے مطالبہ کیا ہے کہ تنوشری ان سے سب کے سامنے معافی مانگیں اور اپنے الزامات واپس لیں- اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو ان کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب انڈیا کے خبر رساں ادارے اے این آئی کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ انہیں نانا پاٹیکر کی جانب سے کوئی بھی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے، یہ دھمکیاں اس لیے دی جارہی ہیں تاکہ مجھ جیسے باقی افراد ڈر جائیں اور سامنے نہ آسکیں‘۔

انھوں نے اس بارے میں مزید کہا کہ ’جس کسی کے بھی ساتھ ایسا ہوا ہے انہیں اس قسم کی چالوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، عوام ان کے ساتھ ہے‘۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close