شوبز

ایک کے بعد ایک تنوشری دتہ کا امیتابھ بچن کے خلاف بڑا بیان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ امیتابھ بچن پر برس پڑی اور کھری کھری سنا دی-

یہ تو آپ سب کو معلوم ہوگا کہ نوشری دتہ نے نانا پاٹیکر اور ان کے پروڈیوسر ہر جنسی ہراسانی سمیت سنگین الزامات عائد کیے تھے، جو آج کل بالی ووڈ میں ایک مشہور اسکینڈل بنا ہوا ہے-

جب بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سےاس متعلق سوال پوچھا گیا تو انھوں نے جواب کو ٹال دیا کہ میرا نام نہ نانا پاٹیکر ہے اور نہ ہی تنوشری دتہ ہے تو پھر میں کیسے اس سوال کا جواب دے سکتا ہوں؟

تنوشری دتہ نے امیتابھ کے اس بزدلانہ جواب کو خوب آڑے ہا تھوں لیا اور کہا کہ ’مجھے اُن کے بیان پر افسوس ہوا کیوں کہ اس طرح کے لوگ ہمیشہ سماجی مسائل پر مبنی فلمیں کرتے ہیں اور فلموں میں اس طرح کا کردار ادا کرتے ہیں کہ عوام ان کی تعریف کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب حقیقی زندگی میں معاشرے میں ہونے والے سماجی مسائل کے خلاف کھڑے ہونے اور کچھ کرنے کی بات آتی ہے تو یہی لوگ ایسے غیر معمولی بیانات دیتے ہیں جوکہ سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close