پاکستان

پاکستان نے سعودی ارب سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب سے بڑا مطالبہ کردیا جس میں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو روزانہ 2 لاکھ بیرل ادھار پر تیل چاہیے، پاکستان کو کم از کم 90 روز کے لیے تیل ادھار پر دیا جائے۔

پاکستان نے سعودی عرب سے تیل ادھار لینے کے لیے درخواست دائر کی ہے, درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہ پاکستان کو روزانہ 2 لاکھ بیرل ادھار پر تیل چاہیے، پاکستان کو کم از کم 90 روز کے لیے تیل ادھار پر دیا جائے۔

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ سرمایا کاری میں خاصی دلچسپی ظاہر کی ہے اور آج سعودی عرب کے مشیر برائے توانائی، صنعت اور معدنی وسائل احمد حمید الغامدی نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب سے ملاقات کی۔

زیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے سعودی عرب سے آنے والے وفد کا استقبال کیا-

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن چکا ہے جہاں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان سرمایہ کار دوست ملک بن چکا ہے جو سرمایہ کاروں کو مکمل طور پر سہولیات اور سیکورٹی فراہم کرتا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی پیداوار اور ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، بجلی پیداواری شعبوں میں پانی، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانے کے بہت مواقع ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے قابل تجدید توانائی کے شعبوں پر کام کر رہی ہے۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close