پاکستان

فیاض الحسن چوہان نے امریکا کے متعلق بڑا بیان دے دیا

راولپنڈی: وزیراطلات پنجاب نے دبنگ کا نفرنس کرتے ہوئے انڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امن کے خواہاں ہیں لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے-

وزیراطلات نے راولپنڈی میں ایک دبنگ کانفرنس کی اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن بھارت نے غلط سمجھا۔

ان کا کہنا ہے کہ امن کے خواہاں ہیں لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک وطن کے لیے جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مودی کو ساڑھیاں گفٹ کرنے والا شخص وزیر اعظم نہیں ہے، وہ وقت گیا جب پاک فوج اور حکومت میں دوریاں تھیں، آج وہ شخص وزیراعظم ہے جو پاک فوج کے ساتھ ایک کتاب، ایک صفحے اور ایک سطر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوبیت الخلاء کی سہولت نہ دینے والی بھارتی حکومت سرجیکل اسٹرائیکس کا ڈرامہ کر رہی ہے۔ ‘مودی سن لے کہ پوری قوم پاکستان کی فوج کے ساتھ ہے۔’

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مودی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے یہ سب حرکتیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا اور یہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے تباہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال کی غلاظت ختم کرنے میں کچھ وقت لگے گا اور شہباز شریف نے ہیڈ اور لانگ شوز پہن کر صرف انگلی ہلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون اوّل کی بیٹی کوساڑھے 7 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کی خبریں غلط ہیں، سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف جھوٹی مہم چلائے جانے کی مذمت کرتا ہوں، میاں فیملی کو چاہیے جو تھوڑا وقت جاتی امراء میں مل رہا ہے توبہ استغفار کریں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close