سائنس/ٹیکنالوجی

5 کروڑ اکاؤنٹس فیس بک اکائونٹس ہیک اب تک کی سب سے بڑی خبر

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے خظرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ایک بڑا بیان دیا کہ سیکیورٹی نقائص کی وجہ سے تقریباً 5 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹ تک ہیکرز کو رسائی حاصل ہوگئی تھی۔

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک میں سکیورٹی نقص آنے کی وجہ سے 5 کروڑ اکاؤنٹس ہیکرز کے ہا تھ لگ گئے فیس بک انتظامیہ کے مطابق ہیکرز نے ‘ایکسس ٹوکنز’ چرالیے جس کی بدولت انہیں اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہوگئی۔

فیس بک کے شعبہ پروڈکٹ مینجمنٹ کے نائب صدر گائے روزن نے اپنے بلاگ لکھا کہ ‘اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہیکرز نے فیس بک کے کوڈ میں موجود نقص کا ناجائز فائدہ اٹھایا’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ‘ہم نے اس خامی کو دور کردیا ہے اور قانون نافذ کرنے والوں کو مطلع کردیا گیا ہے’۔

فیس بک کے بای مارک زکربرگ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں یہ نہیں معلوم نہیں کہ آیا ہیکرز نے اکاؤنٹس کا غلط استعمال کیا ہے یا نہیں تاہم یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نے اضافی حفاظتی اقدام اٹھاتے ہوئے مزید 4 کروڑ اکاؤنٹس کے ‘access tokens’ کو ری سیٹ کردیا ہے جس کی وجہ سے ان صارفین کو فیس بک پر دوبارہ لاگ ان ہونا پڑے گا۔

فیس بک نے حفظ ماتقدم کے طور پر عارضی طور پر ‘view as’ کا فیچر غیر فعال کردیا ہے جو کہ ایک پرائیوسی ٹول ہے جس کے ذریعے صارف یہ طے کرسکتا ہے کہ اس کا اکاؤنٹ دوسرے لوگوں کو کس طرح نظر آئے۔

زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہمیں ان لوگوں کی جانب سے مستقل سائبر حملوں کا سامنا ہے جو صارفین کا ڈیٹا چوری کرنا چاہتے ہیں تاہم مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اس کا بروقت سراغ لگایا اور اسے درست کرکے اکاؤنٹس کو محفوظ بنادیا’۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close