پاکستان

جنرل اسمبلی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کا مذاق بن گیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تعریفوں کے پل باندھ دے جس پر شائیقین نے قہقہے لگانا شروع کردیے-

ڈونلڈ ٹرمپ نے نام نہاد ترقی کے دعوے کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے بھی کم وقت کے عرصے میں ان کی حکومت نے اتنا کچھ کیا ہے جو اس پہلے ملکی تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کیا۔

حاضرین یہ سنتے ہی تنزیہ ہنسنے لگے جس پر ڈولنڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسے ردعمل کی توقع نہیں کررہے تھے لیکن پھر بھی ٹھیک ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم دیگر اقوام کے حقوق کا خیال رکھتی ہے لہٰذا دوسرے ملکوں کو بھی امریکا کا خیال رکھنا ہوگا۔

ایران مخالف بیان میں کہا کہ ایران پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا لہٰذا تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکیوں کے لیے ملازمتوں میں اضافہ کیا ہے اور ہم امریکا کو سب سے مضبوط اور محفوظ ملک بنانا چاہتے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close