پاکستان

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے فواد چوہدری کی کلاس لے لی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیراطلات کو کھری کھری سنادی اور کہا کہ فواد چوہدری کو نانی یاد دلائوں گا اور وزیراعظم عمران خان کو انہیں خود وزارت سے نکالنا پڑے گا۔

یہ تو آپ سب کو یاد ہوگا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلات فواد چوہدری نے نازیبا الفاظ کا استمعال کیا تھا اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالی تھی –

فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کھری کھری سنا دی اور کہا کہ آپ مدینہ کی ریاست کے وزیر ہیں کہ رنگیلا شاہ کی، وہ وزیر اطلاعات کو نانی یاد دلا دیں گے اور عمران خان کو اس وزیر کو وزارت سے نکالنا پڑے گا۔

علاوہ ازیں انھوں نے تحریک استحقاق بھی جمع کروائی اور شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا-

انھوں نے سلیکٹڈ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کمینے عروج پاتے ہیں، اپنی اوقات بھول جاتے ہیں۔ ہوگئے حکمراں کمینے لوگ، خاک ہوگئے نگینے لوگ۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراطلاعات نے میرے بارے میں کہا میں پی آئی اے میں لوڈر تھا، ریکارڈ کی درستگی کے لیے بتادوں جب فواد چوہدری پیدا ہوئے میں بی اے ایل ایل بی کر چکا تھا، میں ٹریفک سپروائز تھا لیکن پروموشن نہیں لی کہ یونین میں سیاست کرنی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے خلاف تحریک استحقاق تیار کی ہے، وزیر کو ثبوت دینا ہوگا کہ میں نے اپنے بھائی اور کزن کو عہدوں پر لگایا، وہ ثبوت نہ دے سکے تو انہیں ایوان میں آکر معافی مانگنی پڑے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close