پاکستان

پی ٹی آئی کی رکن سیما ضیاء کا جہانگیر ترین کے متعلق بڑا بیان

کراچی: پی ٹی آئی کی اپنی ہی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء نے جہانگیر ترین کو کھری کھری سنا دی اور کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو ہوا ٹھیک ہوا-

پی ٹی آئی کی رکن سیما ضیاء نے سندھ اسمبلی میں دبنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جہانگیر ترین کے ساتھ جو ہوا بہت اچھا ہوا، ملک میں کرپشن کرنے والوں کے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے’۔

انھوں نے مزید کہا کہ ‘چاہے جہانگیر ترین ہو یا کوئی اور اس کے ساتھ یہی ہونا چاہیے’۔

یوٹرن حکومت کی یوٹرن کارکن نے کچھ ہی دیر بعد ایک بڑا یوٹرن لے لیا اور سیاسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوران تقریر جہانگیر ترین کے لیے کچھ الفاظ ادا کٰیے، میرے میں منہ سے ایسی بات نہیں نکلنی چاہیے تھی۔

جہانگیر ترین قابل احترام ہیں اور پارٹی کے لیے ان کی بے شمار قربانیاں ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close