شوبز

’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ نے سب کے دل ٹھگ لیے

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور سب کے دلوں پے راج کرنے والے امیتابھ بچن کی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی اور چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے-

انتظار کی کھڑیاں ختم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جو آتے ہی سب کے دلوں پے چھا گیا، بالی ووڈ کے بڑے بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن مسٹر پرفیکٹ عامر خان بالی ووڈ کی کوین کترینہ کیف شامل ہیں-

اس 3 منٹ 38 سیکنڈ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، فلم ٹھگ کے پس منظر کے مطابق امیتا بچن کا نام خدا بخش عرف آزاد نامی قزاق کا کردار نبھارہے ہیں اور انگریزوں کے ناک میں دم کر دیتے ہیں اور ان کی غلامی سے انکار کر دیتے ہیں-

عامر خان کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ایکشن ڈراما فلم ہے اس میں کوئی پیغام نہیں ہے، میں فلم  میں ایک ایسے ٹھگ کا کردارنبھارہا ہوں جو کسی پر بھروسہ نہیں کرتا اور پیسوں کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close