کھیل

ایشیا کپ کے متعلق اہم حقیقتیں بے نقاب

دبئی : ایشیا کپ میں سرفراز الیون کی ناقص کارگردگی بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں فیل-

گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں پا کستانی ٹیم کو بنگلہ دیش جیسی ٹیم کے ہاتھوں عبرت ناک شکست ہوئی، جس کے بعد سرفراز الیون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں تو غلط ثابت ہوا اور ابتدا میں ہی 3 رنز پر بنگلہ دیش کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد کپتان نے گیںد حسن علی کے ہا تھ میں دی جس نے کے بعد سرفراز الیون نے ہر بائولر کو آزمایا مگر پاکستانی بائولنگ لائن وکٹ حا صل کرنے میں ناکام رہی-

اگر دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم جسے ایشیا کپ میں فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا چاروں خانے چت ہو گئی اور پاکستان کی نام نہاد مضبوط بولنگ لائن، بیٹنگ لاین اور فیلڈنگ کا جنازہ نکل گیا-

سرفراز الیون کے فلاپ اوپنر فخر زمان جس سے شائیقین کو بہت امیدیں قائم تھی وہ بھی فخر پاکستان نا بن پائے اور اس بار تو سرفراز نے بھی دھوکہ دے دیا-

محمد عامر جسے بڑے میچ کے پلیر کا اعزاز حاصل تھا وہ بھی پرفارم کرنے میں نا کام رہے اور چھوٹی ٹیموں کے خلاف بھی انتہائی تھرد کلاس بالنگ کا مظاہرہ کیا-

سرفراز احمد نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ‘بطور کپتان ہمیشہ دباؤ رہتا ہے اور جب ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو یہ دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے، میں غلط بیانی نہیں کروں گا لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی نے میری نیندیں اڑا دی ہیں، میں 6 راتوں سے نہیں سویا، حالانکہ یہ سب زندگی کا حصہ ہے’۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close