دلچسپ و عجیب

موبائل کی عادی خاتون کی قبر کا کتبہ ؟؟ حیران کن خبر

ماسکو: روس میں ہوا ایک عجب واقعہ اپنے موبائل فون سے بے انتہا محبت کرنے والی لڑکی کی جب وفات ہوئی تو اس کی قبر کا کتبہ ہوبہو آئی فون جیسا بنایا ہے جس پر خاتون کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔

روس کے شہر میں ہوا ایک عجب واقعہ جو نا تو کبھی دیکھا ہوگا اور نہ ہی سنا ہوگا، روس میں تیل سے مالا مال شہر اوفا میں 25 سال کی ریٹا شامیوا نامی لڑکی کا جب انتقال ہوا تو اس کی قبر کا کتبہ بالکل آئی فون جیسا بنایا گیا-

اس کتبہ کا رنگ بالکل آئی فون کی طرح شائننگ بلیک ہے اور پیچھے آئی فون کا لوگو بھی بنا ہے، علاوہ ازیں اس کے پیچھے واضح انداز میں کیو آر کوڈ بھی لکھا ہے، یہ انتہائی قیمتی پتھر سے تراشا گیا ہے-

یہ قبر یوزنوئے قبرستان میں ماجود ہے اور سب سے مختلف انداز میں بنائی گئی ہے ، روس کی تمام کمپنیز نے اس صاف انکار کر دیا ہے کہ ہم سے آج تک کسی نے اس قسم کا کتبہ تعمیر نہیں کروایا-

اس کتبہ پر ریٹا کی تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے لیکن اب تک اس نو عمر لڑکی کے متعلق کوئی بڑا انکشاف نہ ہو سکا، ذدائع کے مطابق ریٹا نا می لڑکی کو گھومنے کا بہت شوق تھا اور جرمنی سمیت پورے یورپ میں ریٹا کے دوست ماجود ہیں –

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close